رونالڈو کے بغیر ریال میڈرڈ پرسکون ہے، گیراتھ بیل

September 18, 2018

میڈرڈ (نیوز ایجنسیز) عالمی شہرت یافتہ کرسٹیانو رونالڈو کے اطالوی کلب یووینٹس جوائن کرنے سے اسپینش سائیڈ ریال میڈرڈ میں نئی جان پڑ گئی ہے، ان خیالات کا اظہار ریال کے اسٹرائیکر گیراتھ بیل نے ایک انٹرویو میں کیا ہے۔ لالیگا میں ہمیشہ سے رونالڈو ہی خبروں میں رہتے تھے، دیگر پلیئرز کی کارکردگی ان کے سامنے دب جایا کرتی تھی لیکن اب گیراتھ بیل کا جادو ابھر کر سامنے آرہا ہے۔ ٹیم لیگ کے ابتدائی چار میں سے تین میچز جیت چکی ہے۔ بیل کہتے ہیں کہ رونالڈو کے بغیر ٹیم نسبتاً زیادہ پرسکون ہے۔