دو بچیوں کے اغوا کی کوشش کرنے والے ملزم کو جیل بھیج دیا گیا

September 18, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مقامی عدالت نے دو بچیوں کے اغوا کی کوشش کرنے والے ملزم کو جیل بھیج دیا ہے ۔پیر کو جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ کی عدالت میں بچیوں کے اغوا کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی ۔عدالت نے ملزم شیر خان کو اغوا کیس میں جیل بھیج دیا۔ ملزم شیر خان کو الفلاح تھانے نے گرفتار کیا تھا۔ استغاثہ کے مطابق ملزم نے9سالہ سویرا اور فریحہ کو اغوا کرنے کی کوشش کی تھی۔مقدمہ میں ملزم کے تین نامعلوم ساتھی مفرور ہیں۔