پاک سر زمین پارٹی برطانیہ میں کسی قسم کی گروپ بندی نہیں ، مرزا فیصل محمود

September 18, 2018

لندن( پ ر) پاک سر زمین پارٹی برطانیہ یورپ کے میڈیا ترجمان مرزا فیصل محمود نے کہا ہے کہ پاک سر زمین پارٹی برطانیہ میں کسی بھی قسم کی گروپ بندی نہیں ہے۔ پاک سر زمین پارٹی شخصیات نہیں بلکہ نظریہ کا نام ہے اور یہ نظریہ پاکستان کو بچانے کا ہے، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی پاک سر زمین پارٹی کا قیام اقتدار کے حصول کے لئے نہیں تھا بلکہ ہم عام پاکستانی عوام کو اس کے تمام مسائل اسکی دہلیز پر حل کرنے اور اسے اختیار دلانے کے لئے سیاسی جدوجہد کرتے ہیں۔ جو عناصر یہ کہتے ہیں کہ 2018 کے الیکشن بعد پاک سر زمین پارٹی ختم ہوگئی وہ احمقوں کی جنت میں رہتے۔ پاک سر زمین پارٹی کا وجود پاکستان کی عوام کے مسائل کے حل کے ساتھ جڑا ہوا ہے جب تک پاکستان اور پاکستانی عوام کے مسائل حل نہیں ہوجاتے پاک سر زمین پارٹی ہرگز چین سے نہیں بیٹھے گی۔ ہم حکومت پاکستان اور چاروں صوبائی اسمبلیوں خصوصا سندھ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں جو انتخابی وعدے آپ نے پاکستان خصوصا کراچی اور حیدرآباد کی عوام سے کئے تھے انہیں پورا کیاجائے۔