سزا کے خلاف حنیف عباسی کی اپیل کی سماعت آج ہوگی

September 18, 2018

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)ایفی ڈرین کیس میں سزا کے خلاف مسلم لیگی رہنما حنیف عباسی کی اپیل کی سماعت آج لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں ہوگی۔ جسٹس طارق عباسی اور جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی پر مشتمل ڈویژن بنچ میں کیس فکس کیا گیا ہے۔ادھر شاہد اورکزئی نے ایک اور درخواست حنیف عباسی کیس میں دائر کی ہے۔جس پر لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ آفس نے اعتراض لگادیا ہے۔جس کے باعث سماعت کیلئے فکس نہیں ہوسکی۔