سپریم کورٹ، میڈیکل کالجز کیلئے حکومت کو آرڈیننس بنانے کی ہدایت

September 18, 2018

اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ نے حکومت کو پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کی لاء کمیٹی کی پیش کی گئی تجاویز پر آرڈیننس جاری کرنے کی ہدایت کردی۔دوران سماعت چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ پتا کر کے بتایا جائے کہ میڈیکل کالجز معیار پر پورا اترتے ہیں کہ نہیں؟ کیا وہاں لیکچرز ہوتے ہیں اورکالجز میں لیبز کی کیا صورتحال ہے۔چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں میڈیکل کالجز سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصورخان نے بھی لاءکمیٹی کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کی حمایت کی۔اس موقع پر عدالت کا کہنا تھا کہ پی ایم ڈی سی کے قوانین میں ترامیم کی ضرورت ہے لہٰذا ان ترامیم کیلئے آرڈیننس پیش کیا جائے۔دورانِ سماعت میڈیکل کالجز کی حالت زار کے بارے میں چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ’پتا کر کے بتایا جائے کہ میڈیکل کالجز معیار پر پورا اترتے ہیں کہ نہیں؟ کیا وہاں لیکچرز ہوتے ہیں اورکالجز میں لیبز کی کیا صورتحال ہے‘؟چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ پاکستان ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل انسٹی ٹیوشنز (پامی) اعلٰی میعار کی میڈیکل تعلیم کو فروغ دے۔