’’پلاٹوں کیلئے کروڑوں روپے وصول کر لئے زمین خریدی ہی نہیں‘‘، نیب کا ہاؤسنگ سوسائٹی کے دفتر پر چھاپہ ، ریکارڈ قبضہ میں لے لیا

September 18, 2018

لاہور (نیوزرپورٹر) نیب لاہور کی انوسٹی گیشن ٹیم نے گزشتہ رات پاک عرب ہائوسنگ سوسائٹی کے دفتر پر چھاپہ مارکر وہاں سے اہم ریکارڈ قبضہ میں لے لیا ۔نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کو سینکڑوں افراد نے درخواستیں دی تھی کہ ان سے کروڑوں روپے وصول کر لئے گئے ہیں مگر پلاٹس الاٹ نہیں کئے جا رہے بلکہ پاک عرب ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالکان نے ابھی اراضی بھی نہیں خریدی ۔ اس طرح سیکڑوں افراد اپنی جمع پونجی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔ جس پر نیب لاہور کی انوسٹی گیشن ٹیم نے پاک عرب ہاؤسنگ سوسائٹی کے دفتر پر چھاپہ مارکر وہاں سے ریکارڈ قبضہ میں لے لیا ۔