حکومت ڈیم بنانیکی صرف باتیں کررہی ہےعملی اقدامات نہیں، مریم اورنگزیب

September 18, 2018

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سابق وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے حکومت ڈیم بنانے کی باتیں کررہی ہےمگر عملی اقدامات کوئی نہیں، فنڈنگ کا کیا بندوبست ہوگا، بھاشا ڈیم کا بنیادی کام ہماری حکومت نے کیا ہم نے ڈیم کیلئے زمین حاصل کرکے دی فزیبلٹی رپورٹ تیار کی اور اربوں روپے کے فنڈ مختص کئے،گیس کی قیمتیں نہ نہ کرتے بڑھا دی گئیں،تحریک انصاف جس جعلی طریقےسے اقتدار میں آئی اسی جعلی طریقے سے ہمارے کاموں پر تختیاں لگارہی ہے اور اعلانات کررہی ہے،انہوں نےکہامسلم لیگ حکومت میں بڑے میگاپراجیکٹ بنائے گئے مگر تمام تر دعوئوں کے باوجود حکومت کسی بڑے منصوبے کا اعلان نہیں کرسکی، کل ٹرین کا سانحہ ہوا مگر وفاقی وزیر جو ہمارے دور میں حادثے پر وزیر سے مستعفی ہونےکا مطالبہ کرتے تھے ۔