وزیر اعظم کے مشیرکاٹیکس اصلاحات کے لئے مسودہ ایف بی آر کو موصول ہوگیا

September 18, 2018

اسلام آباد( مہتاب حیدر) وزیراعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن محمد شہزاد ارباب نے ٹیکسوں کی وصولی کے لئے اصلاحات کی تجاویز کا مسودہ ایف بی آر کو ارسال کیا ہے جس جو بڑے عرصے سے ٹیکسوں کی وصولی بڑھانے کے لئے التواء میں تھا ایف بی آر کے اعلیٰ سرکاری زرائع نے بتایا ہے کہ پرائم منسٹر ہاؤس سے موصول ہونے والے مسودے میں تجاویز پر عمل درآمد کے لئے طریقہ کا ر وضع کیا جارہا ہے۔زرائع کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن دیگر اداروںکی کارکردگی میں نمایاں بہتری لانے کے لئے بھی تجاویز طلب کرلی ہیں۔ دی نیوز کے رابطہ کرنے پر چیرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ وہ مختلف تجاویز پر ٹیکس وصولی کے نظام میں اصلاحات لانے کو سرفہرست رکھ رہے ہیںان کا کہنا تھا ایف بی آر کے تمام شعبوں میں اصلاحات کے لئے ضروری ، جلد اور طویل مدتی منصوبوں پر کام شروع کرچکے ہیں ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ایسی اصلاحات لائی جارہی ہیں جس سے دو سے تین سال تک اثرات آنا شروع ہونگے۔ٹیکس پالیسی اور ٹیکس انتظامیہ کو شعبوں کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک اچھا مشورہ ہے اور اس سلسلے میں وہ ملک کے تمام حلقوں بشمول میڈیا سے بھی تجاویز لیں گے۔