گیارہ سالہ بچے کا گٹار بجانے کا شاندار مظاہرہ

September 18, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

یوں تو آپ نے کئی فنکاروں کو گٹار بجاتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا جو اپنے فن کی بنا پر خوبصورت دُھنیں بکھیرنے میں کمال رکھتے ہیں لیکن جناب اس گیارہ سالہ بچے کے تو کیا ہی کہنے جو اتنی سی عمر میں گٹار بجانے میں ماہر ہے۔

یہ شاندارمیوزک پرفارمنس تائیوان میں دیکھی گئی جہاں ننھا بچہ پارک میں گٹار بجانے میں مصروف تھا۔

گیارہ سالہ لِٹل اسٹار نے گٹار پر موسیقی کی ایسی خوبصورت دُھن پیش کی کہ وہاں موجود راہ چلتے افراد بھی متوجہ ہوگئے اور ننھے اسٹار کی شاندار پرفارمنس نے شائقین کے دل جیت لئے۔