تیز رفتار کار کافی شاپ کے باہر بیٹھے افراد پر چڑھ دوڑی

September 18, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی زندگی بھی خطرے میں ڈال دیتے ہیں ۔

ترکی کے شہر میں ٹریفک قوانین کی ایسی ہی خلاف ورزی اُس وقت دیکھی گئی جب ایک تیز رفتاربے قابو گاڑی کافی شاپ کے آؤٹ ڈور ڈائننگ ایریا میں بیٹھے افراد پر چڑھ دوڑی۔

رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ کارڈرائیور کی غفلت کے سبب پیش آیا جس میں کافی شاپ میں موجود داسٹاف سمیت تمام گاہک مرنے سے بال بال بچے جبکہ اس حادثے میں تین افراد معمولی زخمی ہوئے دوسری جانب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے شخص کو اپنی گاڑی کا نقصان اٹھانے کے ساتھ ساتھ کافی شاپ کا نقصان کرنے پر بھاری جرمانہ بھی ادا کرنا پڑا۔