مبینہ انتخابی دھاندلی ، پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی تحریک منظور

September 18, 2018

انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کےلئے خصوصی کمیٹی کے قیام پر حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق ہوگیا ہے ۔

قومی اسمبلی میں 2018ء کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لئے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی تحریک منظور کرلی گئی ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کمیٹی کا چیئرمین وزیراعظم عمران خان نامزد کریں گے ۔

ان کا کہناتھاکہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کے ارکان کی تعداد مساوی ہوگی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خصوصی کمیٹی 2018ء کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کےلئے ٹی او آر ز تیار کرے گی ، کمیٹی میں سینیٹ کا کوئی رکن شامل نہیں ہوگا۔