فیڈریشن کے صدر13رکنی وفد کے ہمراہ دورے پرنیو یارک روانہ

September 19, 2018

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر زآف کامر س اینڈ انڈسٹر ی کے صدر غضنفر بلور 13رکنی وفد کے ہمراہ 9 روزہ دورہ پر نیو یارک روانہ ہو گئے ہیں ۔ اپنے دورے کے دوران صدر ایف پی سی سی آئی گر یٹر چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈ سٹری نیویارک کے ہمراہ ایم او یو پر دستخط کریں گے اورگر یٹر چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی نیویارک کے تحت چیمبر ز ایکسپو میں شر کت کر یں گے جو اس نمائش میں اپنے مصنوعات کے نمو نے کوبروشر کے ہمراہ نمائش میں رکھیں گے ۔ اس کے علاوہ ایف پی سی سی آئی کے صدر یو ایس چیمبر ز آف کامرس کے ممبرا ن کے ہمراہ ایک میٹنگ میں شر کت کر یں گے جس میں بروک لین چیمبرز آف کامرس اور پاکستان امریکن کونسل کے ممبران کے ہمراہ دونوں ممالک کی باہمی تجارت اور معا شی تعلقا ت کے متعلق تبادلہ خیال کر یں گے ۔ غضنفر بلور اپنے ملک پاکستان کی تر قی میں سر ما یہ کا ری کے مواقع سے بھی آگاہ کر یں گے ۔ ایف پی سی سی آئی کے صدر غضنفر بلور اپنے دورہ کے دوران پاکستان کے امریکہ میں سفیر علی جہا نگیر صدیقی سے بھی ملا قات کر یں گے اور با ہمی دلچسپی سے متعلق معاملات کو بھی دیکھیں گے ۔ جبکہ صدر ایف پی سی سی آئی غضنفر بلور اور سنیئر نائب صدر سید مظہر علی نا صر کے غیر ملکی دورے کے دوران نا ئب صدر ایف پی سی سی آئی وحید احمد قا ئم مقام صدر ایف پی سی سی آئی کے فرا ئض سر انجام دیں گے ۔