جویریہ خان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان مقرر

September 19, 2018

لاہور (نمائندہ جنگ ) جویریہ خان کو پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا کپتان بنادیا گیا۔ جویریہ خان دورہ بنگلادیش اور آسٹریلیا کے خلاف پاکستانی ٹیم کی قیادت کریں گی۔ یاد رہے بنگلادیش کے خلاف یکم اکتوبر سے ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شروع ہوگی۔ جبکہ آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز 11 اکتوبر سے ملائشیا میں کھیلی جائے گی۔ اس سے قبل بسمہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان تھیں۔