بیٹے کے قاتلوں کو قرار واقعی سزا دی جائے،ملک وزیر صافی

September 19, 2018

پشاور(خبر نگار)ضلع مہمند سے تعلق رکھنے والے ملک وزیرمحمدصافی نے وزیر اعظم عمران خان ،آر می چیف ،چیف جسٹس آف پاکستان، چیف سیکر ٹر ی خیبر پختونخوا اور متعلقہ حکام سے انصاف کی اپیل کر تے ہوئے کہا کہ ہما رے جگر گو شے نے ملک کی خاطر قر بانی دیکر اس مٹی کیلئے شہید ہو ئے لیکن آج ان کے قاتلوں کو قانون کے مطابق کو ئی سزا نہیں ملی اور کھلے عام پھرتے ہیں ۔پشاورپریس کلب میں میڈیا کو فر یاد سناتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ تین سال قبل میراجوانسال بیٹا جو لیوی فورس میں تھا اور تحصیل صافی خانقاہ کے مقام پردروان ڈیوٹی دہشتگردانہ حملے میں شہیدہو گیا جبکہ پولیٹیکل انتظامیہ(ڈپٹی کمشنر) نے تحقیقات کے بعدواقعہ میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ، انہوں نے الزام عائدکیاکہ مخالفین نے دیگر کیساتھ گٹھ جوڑ کر کے ملزمان کو رہا کر دیا ۔ انہوں نے حکام بالاسے مطالبہ کیا کہ صافی قوم پرمشتمل جرگہ تشکیل دیکر شہیدذاکر شاہ لیوی فورس کا نسٹیبلوں کے ورثاء کے گھر اور زمین کو تحفظ فراہم کیا جائے۔