حب: غیرقانونی منی پیٹرول اور ڈیزل پمپس مالکان کو حتمی نوٹس جاری

September 19, 2018

حب (نامہ نگار ) ڈپٹی کلکٹر پریونٹووکسٹمز گڈانی کی جانب سے جاری کردہ ایک حتمی نوٹس کے ذریعے حب شہراور اس کے مختلف مقامات پر قائم غیر قانونی منی پیٹرول اور ڈیزل پمپس مالکان کو چار دنوں کی مہلت دیتے ہوئے آگاہ کیا کہ وہ متعلقہ محکمہ یاکسی بھی منظور شدہ آئل مارکیٹنگ کمپنی سے خرید تے ہیں تو اس کا اجازت نامہ اور رسیدیں کسٹم گڈانی میں جمع کرائیں بصورت دیگر ان کے کاروبار کو غیر قانونی تصور کرکے ان کے خلاف کسٹم ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ دوسری جانب کسٹم حکام کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹس کے بعد تیل مافیا میں کھلبلی مچ گئی۔