حکومت نے دعوئوں کی نفی کردی، مزید ٹیکس نہیں چوروں کو پکڑیں، تاجروں کا منی بجٹ پر اظہار تشویش

September 19, 2018

ملتان (نمائندہ جنگ)وفاقی حکومت کی جانب سےمنی بجٹ پر تاجروں نےتشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاہےکہ حکومت نےدعوئوں کی نفی کردی،مزید ٹیکس لگانے کی بجائے ٹیکس چوروں کو پکڑناچا ہئے ،تنخواہ دارطبقے پرٹیکس غیرمنصفانہ ہے،کشکول توڑنےکی باتیں کرنیوالوں نےمسائل میں اضافہ کردیاہے،مرکزی چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ سلیمان صدیقی نےکہا ہےکہ حکو مت کوموجودہ ٹیکس گزاروں پر مزیدٹیکس لگانے کی بجائےٹیکس چوروں کوپکڑناچا ہئے،جو لوگ ٹیکس ادا کررہےہیں، ان پرٹیکس کابوجھ ڈالنے سےعوام اور تاجروں میں تشویش پائی جاتی ہے،موجودہ حکومت کو ملکی معیشت اچھی حالت میں نہیں ملی، حکومت آئی ایم ایف کےدروازے پربیٹھی ہے،تنخواہ دارطبقے پرمزید ٹیکس لگاناغیرمنصافانہ فیصلہ ہے،آل پاکستان پاور لومز انڈسٹری کےچیئرمین عبدالخالق قندیل انصاری نےکہا کہ حکومت کی جانب سے منی بجٹ سے زیادہ گیس کی قیمتو ں میں اضافےسےملکی ایکسپورٹ شدید متاثرہوگی،حکومت کی جانب سے بجلی پیداکرنےوالی کمپنیوں کو فراہم کی جانیوالی گیس کی قیمتوں میں 57فیصد اضافہ کیا گیا جس سےبجلی کی قیمتوں میں بالواسطہ اضافہ ہوجائیگااورمینو فیکچررز کی پیداواری لاگت بڑھ جائیگی جس سے بحران زدہ ایکسپورٹ بہتری کی بجائےمزید خراب ہوگی\۔