نیب میں غیر قانونی بھرتیوں پر ریفرنس کیوں نہیں دائر کیا جاتا، سپریم کورٹ

September 19, 2018

اسلام آباد (آئی این پی،ایجنسیاں) سپریم کورٹ نے نیب میں میں غیر قانونی تقرریاں عملدرآمد کیس میں نیب کو غیر قانونی تقرریاں کر نے والوں کیخلاف ریفرنس فائل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 2ہفتے کیلئے ملتوی کردی۔دوران سماعت جسٹس شیخ عظمت سعید نے استفسار کیا کہ نیب میں غیر قانونی بھرتیوں پر ریفرنس کیوں نہیں دائر کیا جاتا، نیب میں غیرقانونی تقرریوں پر نیب آنکھیں بند کیوں کرے؟ غیر قانونی تقرریوں والے گھر جائیں گے،منگل کو سپریم کورٹ میں نیب میں غیر قانونی تقرریاں عملدرآم کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ غیرقانونی تقرریوں والے گھر جائیں گے، نیب غیر قانونی تقرریوں پر دوسروں کےخلاف ریفرنس فائل کرتا ہے، جسٹس شیخ عظمت سعید نے استفسار کیا کہ نیب میں غیر قانونی تقرریوں پر نیب آنکھیں بند کیوں کرے؟ نیب غیر قانونی تقرریاں کرنے والوں کے خلاف ریفرنس فائل کرے، درخواست گزار نے بتایا کہ نیب نے ہمارے ساتھ امتیازی سلوک کیا، دوسرے محکمے سے استعفے دے کر آئے ہیں، نیب نے نکال دیا، ہم ڈیپوٹیشن پر نہیں آئے تھے نیب میں نئی تقرریاں ہوئی تھیں، پراسیکیوٹر نیب نے بتایا کہ عدالت کے فیصلے پر جزوی عمل کردیا ہے مکمل کریں گے، جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ نیب کو کام کرنے دیا جائے، غیر قانونی بھرتیوں سے نیب کو خراب کر دیا گیا، عدالت نے کیس کی سماعت 2ہفتے کےلئے ملتوی کر دی۔