احتساب عدالت لاہور، ایل ڈی اے میں اربوں کی کرپشن میں گرفتار شریک ملزم آصف ملک14روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

September 19, 2018

لاہور (نیوزرپورٹر) احتساب عدالت لاہور نے ایل ڈی اے میں اربوں روپے کی کرپشن میں گرفتار شریک ملزم آصف ملک کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر تے ہوئے 2اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا ،الفاءاسٹیٹ کے مالک ملزم آصف ملک نے احد چیمہ وغیرہ کی ملی بھگت سے اربوں روپے کی خوردبرد کی ، ملزم ایل ڈی اے سٹی میں ڈویلپمنٹ پارٹنر تھے ،غیر قانونی طور پر اربوں روپے کی فائلیں فروخت کیں اور پیسے اکٹھے کئے،ابتدائی تحقیقات کے مطابق اس کیس میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ اور وسیم احمد خان بھی شامل ہیں۔