بھارت میں مندر کا رکھوالا مسلمان

September 19, 2018

اور اب آپ کو بھارتی کی ریاست بہار کے شہر مظفر نگر کے ایک ایسے مندر کے بارے میں بتائیں ، جس کی دیکھ بھال چھبیس سال سے ایک مسلمان کر رہا ہے۔

60سالہ مہربان علی لدھے والا میں بنے اس مندر کی باقاعدگی سے دیکھ بھال کرتا ہے، روزانہ صفائی، جانوروں کی حفاظت، دیوالی پر رنگ و روغن جیسی تمام ذمہ داریاں مہربان علی خوشی سے نبھاتا ہے۔

1990ء میں بابری مسجد کے واقعے کے بعد کئی ہندو خاندان علاقہ چھوڑ گئے تھے، مہربان علی کے مطابق انہی خاندانوں میں اس کا دوست جتیندر کمار بھی شامل تھا، جو کہہ گیا تھا کہ وہ ایک دن لوٹ کر آئے گا۔

اس دن سے لے کر آج تک مہربان علی مندر کی حفاظت کر رہا ہے۔