’عمران اگر کوہلی سے گلے ملنے کو کہیں تو کیا وہ پیٹھ پھیرلیں گے‘

September 19, 2018

سابق بھارتی کرکٹر اور کانگریس رہنما نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا ہے پاکستان آرمی چیف سے گلے ملنا خیرسگالی عمل تھا، اگر عمران خان ویراٹ کوہلی سے گلے ملنا کا کہیں تو کیا وہ پیٹھ پھیر لیں گے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


بھارتی چینل سےگفتگو کرتے ہوئے دورہ پاکستان پر بھارت میں بی جے پی کی جانب سے شدید تنقید کا شکار ہونے والے نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم کا آج پاکستان کے ساتھ میچ ہے، کیا بھارتی کھلاڑی پاکستانی کھلاڑیوں سے منہ موڑ کر کھڑے ہوںگے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آرمی چیف جنرل باجوہ سے گلے ملنا ایک اخلاقی اور خیرسگالی کا عمل تھا کیونکہ وہ بابا نانک کی بات کر رہے تھے۔

سدھو کا کہنا تھا کہ ان کی بھارتی وزیر خارجہ سشماسوراج سے بات ہوئی جنہوں نے کرتار پور راستہ کھولنے کے لیے پاکستان سے باضابطہ درخواست تیار کروائے جانے کا بتایا ہے۔