امریکا میں طوفان سے خوفزدہ بھالو میاں گاڑی میں لاک ہو گئے

September 19, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


امریکا میں طوفان نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے جس سے انسانوں کے ساتھ ساتھ جانور بھی متاثر ہوئے ہیں ، اب ذر ابھالوسے بھی مل لیجئے جو طوفان سے خوفزدہ ہو کر گاڑی میں پناہ لینے پہنچا تو گاڑی کا دروازہ اچانک لاک ہوگیااوربیچارہ بھالو کار میں ہی قید ہو گیا ۔

نارتھ کیرولینا میں پیش آنیوالے اس واقعے میں جب قریب موجود شخص نے بھالو کو کار میں بند دیکھا تو مدد کے لئے پہنچ گیا تاہم خوفزدہ بھالو نے بھاگ نکلنے کا کوئی دوسرا راستہ نہ دیکھا تو ایک زور دار مکا رسید کر کے کار کی کھڑکی کا شیشہ توڑ دیا۔

شیشے کے ٹوٹتے نے بھالو میاں نو دو گیارہ ہو گئے تاہم اس تمام کاروائی کو کیمرے کی آنکھ سے ریکارڈ کر لیا گیا ۔