نواز شریف‘ مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزا کی معطلی پر مسرت کا اظہار

September 20, 2018

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی کونسل کے رکن سلطان شیخ ایڈووکیٹ نے قائد نواز شریف‘ مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزا معطلی پر اپنی انتہائی مسرت اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے فیصلے سے حق کی فتح ہوئی ہے‘ ہائی کورٹ اسلام آباد کا فیصلہ پاکستان کی خوشحالی اور جمہوریت کو پروان چڑھانے کا سبب ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آج پورے ملک کے عوام انتہائی خوش ہیں اور ان کے چہرے عدالتی فیصلے سے چمک اٹھے ہیں ۔