8ویں محرم کے مرکزی جلوس کیلئے سیکورٹی کے سخت اقدامات،ساڑھے پانچ ہزار اہلکار تعینات کئے گئے

September 20, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر)8محرم الحرام کے حوالے سے نکالا جانے والا جلوس کے لیے سیکیورٹی کے سخت ترین اقدامات کیے گئے تھے ۔تفصیلات کے مطابق آٹھ محرم الحرام کے جلوسوں کےسخت سیکیورٹیکے انتظامات کئے گئے، مرکزی جلوس کے سلسلے میں ایم اے جناح روڈ کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا گیا ، آٹھ محرم الحرام کا مرکزی جلوس دوپہر ایک بجے نشترپارک سے برآمد ہوا جو نشترپارک، سر شاہ نواز بھٹو روڈ، محفل شاہ خراساں، ایم اے جناح روڈ، منسفیلڈ اسٹریٹ، پریڈی اسٹریٹ، دوبارہ ایم اے جناح روڈ، بابائے اردو روڈ، نشتر روڈ، بارہ امام ، الطاف حسین روڈ(پرانا نیپئر روڈ)، ایم اے جناح روڈ، بولٹن مارکیٹ، بمبئی بازار، نواب محبت خانجی روڈ سے حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ ایرانیاں کھارادر پراختتام پزیر ہوا،شہر قائد میں مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے لیے پانچ ہزار پانچ سو سے زائد اہلکارتعینات کئے گئے تھے، جلوس کے راستوں پرتمام دکانوں، مارکیٹوں کے شٹراورگیٹ سیل کردیئے گئے تھے جب کہ جلوس کے راستے میں تمام گلیاں ٹینکرزاورٹرکوں کے ذریعےبند کردیئے گئے تھے، جلوس میں بغیرپاس والی گاڑیوں کوجانےکی اجازت نہیں دی گئی،امام بارگاہوں کی سیکیورٹی کیلئے پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ۔