پاکستان سے سیریزمیں صبر کرنا ہوگا،ٹم پین

September 20, 2018

سڈنی ( جنگ نیوز ) آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹم پین نےپاکستان کیخلاف سیریز میں کھلاڑیوں کو مشکل دورے میں صبر کی تلقین ہے۔ عرب امارات روانگی سے قبل ان کا کہنا تھا کہ سیریز حوصلہ آزما ہوگی۔ طویل سیشنز میں لو اسکور ہوںگے لیکن پانچویں روز ڈرامائی تبدیلیاں رونما ہوسکتی ہیں، ایسے میں ہمیں جلد بازی سے گریز کرتے ہوئے انتظار کرنا ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم میدان میں اپنا انداز تبدیل نہیں کریں گے۔