کرکٹ ورلڈ کپ،شائقین کے لئے ٹکٹ کے حصول کا ایک اور موقع

September 20, 2018

ملتان (اسپورٹس ڈیسک)انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے 2019 ورلڈ کپ کے میچوں کی ٹکٹوں کے حصول کے لئے شائقین کو ایک اور موقع دیدیا ہے،وہ شائقین جو آن لائن ٹکٹوں میں نہیں جاسکے انکے لئے ایک ترجیحی ونڈو کھولی گئی ہے ۔یہ ونڈو 25 ستمبر کو برٹش ٹائم کے مطابق صبح 10 بجے کھلے گی اور 34 گھنٹوں کے بعد 26 ستمبر رات 8 بجے بند ہوجائے گی ،ٹکٹیں پہلے آئو اور پہلے پائو کی بنیاد پر فروخت کی جائیں گی ۔