پاکستان میں افغان بچوں کو شہریت ، اقوام متحدہ کا عمران کے اعلان کا خیر مقدم

September 20, 2018

اقوام متحدہ (اے پی پی) اقوام متحدہ نے پاکستان میں افغان پناہ گزینوں کے پیدا ہونے والے بچوں کو شہریت دینے کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ انہیں اس منصوبہ کی تفصیلات کا انتظارہے۔اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن دو جارک نے گزشتہ روز معمول کی پریس بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ہمیں اس سلسلے میں تفصیلات کو دیکھنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ اس اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ اپنے وطن سے باہر پیداہونے والے بچوں کے پاس دوبارہ بسنے کیلئے اسی ملک کا آپشن ہوتا ہے جہاں وہ رہتے ہیں اورجسے وہ جانتے ہیں۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک روزقبل قومی اسمبلی میں بتایا تھا کہ افغانوں اوربنگالیوں کو شہریت دینے کا فیصلہ نہیں کیا بلکہ تجاویز دی تھیں اوراس حوالے سے فیصلہ مشاورت کے بعد ہوگا۔