پاور سیکٹر میں گردشی قرضے 12 سو ارب روپے سے بڑھ گئے

September 20, 2018

ملتان (نمائندہ جنگ) پاور سیکٹر کے زیر گردش قرضے (سرکلر ڈیٹ) 12 سو ارب روپے سے بڑھ گئے۔ جو کہ موجودہ حکومت کیلئے بڑا چیلنج بن گئے ہیں۔ نگران حکومت کےدور میں نیپرا اور پاور ڈویژن نےتین ماہ مسلسل فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں قیمتوں میں اضافہ کرکے 30 ارب روپے سے زائد وصولی کی ۔ اب نیپرا بجلی کی قیمت میں 1.49 روپے فی یونٹ اضافے کےکیس کی سماعت کرےگی۔ پی ٹی آئی حکومت نے دو روپے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں ریگولر اضافہ کردیا ہے۔ جو قرضوں کی واپسی کےلیے استعمال کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ لائن لاسز میں اضافہ ، ریکوری میں کمی ، صوبوں اور سرکاری اداروں کی جانب سے ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے پاور سیکٹر کےمالی بحران میں اضافہ ہوتا چلا گیا ہے۔