حجازمقدس میں انتقال کرنیوالے پاکستانی حاجیوں کی تعداد115تک پہنچ گئی

September 20, 2018

اسلام آباد (اے پی پی) حجازمقدس میں انتقال کرجانے والے حاجیوں کی تعداد 115تک پہنچ گئی ہے۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق حجازمقدس میں انتقال کرجانے والے حاجیوں کی تعداد 115تک پہنچ گئی ہے۔حج سے قبل اور حج کے بعد اب تک سرکاری سکیم کے 83، پرائیویٹ سکیم کے 29 جبکہ 3دیگر پاکستانی حاجی انتقال کرگئے جن کی ان کے ورثاءکی اجازت سے مکہ اور مدینہ منورہ کے قبرستانوں میں تدفین کردی گئی ہے۔