آنگ سانگ سوچی کیخلاف پوسٹ پر سابق کالم نگار کو 7برس قید

September 20, 2018

ینگون ( جنگ نیوز ) میانمر کی عدالت نے ریاستی میڈیا کے سابق کالم نگار نجار من سوشےکو آنگ سانگ سوچی کے خلاف توہین آمیز فیس بک پوسٹ کرنے کے جرم میں 7سال قید کی سزا سنادی ، عدالت کی جانب سے کیا جانے والے اس فیصلے کو ملک میں آزادی اظہار کے لیے خطرہ قرار دیا جارہا ہے ،ینگون کی مغربی ضلعی عدالت کے ترجمان ہتھے آنگ نے اے ایف پی کو بتایا کہ نجار من سوشے کو بغاوت پر مبنی بیانات پر گزشتہ روز سزا سنائی گئی تھی۔