صاف ستھرے ماحول کیلئے پودو ں کی افزائش بہت ضروری ہے،ڈاکٹرساجد

September 20, 2018

لاہور(خبر نگار)پنجاب یونیورسٹی کالج آف ارتھ اینڈ انوائرنمنٹل سائنسزکے زیر اہتمام انڈسٹریز کے اشتراک سے ماحولیاتی آلودگی سے متعلق آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر ساجد نے شرکاء کو ماحولیاتی آلودگی بارے آگاہی فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سبزے کی اہمیت اور کاربن کے نقصانات بارے بتایا۔ انہوں نے کہا صاف ستھری ہوا اور ساز گار ماحول کیلئے پودوں کی افزائش بہت ضروری ہے۔