مودی حکومت نے طلاق ثلاثہ کوسیاسی فٹبال بنا دیا، کانگریس

September 21, 2018

نئی دہلی ( جنگ نیوز )بھارتی وزیرا عظم نریندر مودی کی قیادت میں بیک وقت3 طلاقوں پر سزا کے آرڈیننس کے بعدکانگریس نے مرکز کے فیصلہ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا یہ فیصلہ مسلم خواتین کو انصاف دلانے کے لئے نہیں بلکہ اس نے طلاق ثلاثہ کو ایک سیاسی فٹبال بنا دیا۔صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ ’’طلاق ثلاثہ غیر اخلاقی عمل تھا جسے سپریم کورٹ نے رد کر دیا تو یہ قانون بن گیا۔ ہمارے لئے یہ ہمیشہ انسانیت اور خواتین کے حقوق سے جڑا ہوا معاملہ ہے۔