اتر پردیش، الگ ریاست کا مطالبہ کرنیوالی خاتون نے بس جلا دی

September 21, 2018

وارانسی (جنگ نیوز )وارانسی میں الگ ریاست کیلئے طویل عرصے سے تحریک چلانے والی خاتون کارکن وندنا راگھونشی نے بس نذرآتش کردی۔وندنا نے کینٹ روڈویز بس اسٹیشن پر وارانسی سے لکھنؤجانے والی والو وبس کو نشانہ بنایاتاہم اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی متعددٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے میں کامیابی حاصل کی۔پولیس نے وندنا کیخلاف رپورٹ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔