ڈرائیونگ لائسنس اور چا لان فیس میں اضافے کا فیصلہ،حکومت سے سفارشات کیلئے مسودہ جلد تیار کرنے کی ہدایت

September 21, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام کی زیر صدارت ایک اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل آئی جی سندھ،ڈی آئی جی ٹی اینڈ ٹی،ڈی آئی جی آئی ٹی،ڈی آئی جی ٹریننگ سندھ،ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ سی پی او، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز سندھ،کے علاوہ اسٹیٹ مینجمنٹ،ریسرچ سی پی او،ویلفیئرسندھ،لاجسٹکس سی پی او،لیگل ون ٹو تھری سی پی او کے اے آئی جیز اور ڈائریکٹر آئی ٹی سی پی او نے بھی شرکت کی،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پولیس ایکٹ 2002 کی طرز پر نئے پولیس ایکٹ کا ڈرافٹ ترتیب دینے کے لیئے کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جائے،بائیو میٹرک انٹری سسٹم کی سی پی او میں تنصیب کے عمل کو دس دنوں کے اندر یقینی بنایا جائے،ڈرائیونگ لائسنس فیس اور ٹکٹس چالان کی فیس میں اضافے کے حوالے سے حکومت سندھ سے سفارشات کے لیئے مسودہ تیار کیا جائے،آئی جی سندھ نے ہدایات دیں کہ سکیورٹی کے مجموعی امور میں شامل پولیس ڈپلائمنٹ سے وابستہ افسران اور جوانوں کو انکے فرائض اور سکیورٹی کی اہمیت کے حوالے سے باقاعدہ بریفنگ کے عمل کو یقینی بنایا جائے،سی پی او کے مختلف یونٹس اور برانچوں کے زیرالتوا ایشوز سمیت حکومت سندھ کے دیگر ڈپارٹمنٹس سے منسلک ایشوز سے بھی آگاہ کیا جائے،خیبرپختونخواہ اور اسلام آباد پولیس کی طرز پر آلٹرنیٹ ڈسپیوٹ ریسولوشن میکنزم کے حوالے سے سفارشات ترتیب دی جائیں۔