شاداب خان آج میچ کیلئے دستیاب ہونگے،کوچ

September 21, 2018

دبئی( نمائندہ خصوصی)پاکستان کے اسپنر شاداب خان نے بھارت کے میچ میں روہت شرما کو بولڈ کیا تھا لیکن وہ تین گیندیں کراکر ان فٹ ہوگئے تھے۔ شاداب خان کے بارے میں مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ وہ گروئن انجری کا شکار ہیں اور افغانستان کے میچ کے لئے دستیاب ہوں گے۔