معاشی بحالی ترجیح، 100روز میں تبدیلی نظر آئیگی، عمران خان

September 21, 2018

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ حکومت کے پہلے 100 روزمیں عوام کوتبدیلی نظرآئیگی، تحریک انصاف کے منشورپرتیزی سے عملدرآمدکیاجائے گا، انہوں نے کہا کہ کمزورمعیشت کی بحالی حکومت کی ترجیح ہے۔تفصیلات کے مطابق عمران خان کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء شاہ محمود ‘اسدعمر،شیریں مزاری،نعیم الحق ،بابراعوان شریک ہوئے،اجلاس میں وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب اوریواے ای کاجائزہ لیا گیا، شرکا نے وزیراعظم کے پہلے غیرملکی دورے پراطمینان کا اظہار کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے شرکاکودورے کے حوالے سے بریف کیاجبکہ وزیر خزانہ نے وزیراعظم کومعیشت کی بحالی سے متعلق اقد ما ت پربریف کیا۔اجلاس میں حکومت کے 100 روزہ پلان پرعملدرآمدکابھی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا کہناتھا کہ حکومت کے پہلے 100 روزمیں عوام کوتبدیلی نظرآئیگی، تحریک انصاف کے منشورپرتیزی سے عملدرآمدکیاجائے گا، انہوں نے کہا کہ کمزورمعیشت کی بحالی حکومت کی ترجیح ہے۔