وزیراعظم کی بھرپور میزبانی پرسعودی عرب اور امارات سے اظہارتشکر

September 21, 2018

اسلام آباد(اے پی پی)وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نےوزیراعظم عمران خان کےدورہ کےدوران بھرپور میزبانی پرسعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کاشکریہ اداکیاہے۔وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی جودورہ کےدوران وزیراعظم کےہمراہ تھے‘نےوطن واپسی کے بعد جمعرات کوسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹ پرپیغام میں اپنی نیک تمناؤں کااظہارکیا۔ وزیرخارجہ نےکہاکہ میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعودکا شکرگزارہوں جنہوں نےہمیں عزت دی اور خانہ کعبہ اور روضہ رسولؐ میں داخل ہونےاورباب توبہ پرنوافل اداکرنےکاخصوصی موقع فراہم کیا۔شاہ محمود قریشی نےکہاکہ ہمارےتعلقات کی مضبوط بنیادیں دہائیوں پرمحیط باہمی مفاہمت‘حمایت اور تعاون پرقائم ہیں۔انہوں نےکہاکہ میں سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیرسےجنرل اسمبلی کےاجلاس کےموقع پرحالیہ مذا کرا ت کومزیدآگےبڑھانےکاخواہشمندہوں۔وزیر خارجہ نےابوظہبی کےولی عہدمحمد بن زیدالنہیان کی روایتی میزبانی پر شکریہ ادا کیا اور کہاکہ پاکستانیوں کے دلوں میں متحدہ عرب امارات کا خصوصی مقام ہے ‘ناصرف متحدہ عرب امارات ہمارا اہم تجارتی اورسرمایہ کاری شراکت دار ہےبلکہ پاکستان کےعوام کےدلوں میں یواےای کیلئےخصوصی محبت ہے‘ یو اےای پاکستان کرکٹ کا دوسراگھر ہے۔