تعلیمی اعلانات

September 21, 2018

سکھر (بیورو رپورٹ) سیکرٹری تعلیمی بورڈ سکھر محمد رفیق پلھ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایس ایس سی پارٹ ون (کلاس نویں ) کے سالانہ امتحان 2019 کے ریگیولر امیدواروں سے انرولمنٹ فارم پرائیویٹ امیدواروں سے رجسٹریشن فارم لیٹ فیس کے ساتھ ان کے پرائیویٹ ادارو ں کی معرفت وصول کرنے کے لیے2اکتوبر 2018 تک اضافہ کیا گیا ہے ۔ تمام گروپس کے ریگیولر امیدارو ں کے لیے 250روپے لیٹ فیس کے اضافے سے800روپے ، جبکہ پرائیویٹ امیداروں سے 300روپے لیٹ فیس کے اضافے کے ساتھ ٹوٹل 1200روپے وصول کیے جائینگے ۔دریں اثنا ناظم امتحانات ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈسکھر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وہ طلبا ء اور طالبات جنہوں نے ایچ ایس سی پارٹ ٹو کا سالانہ امتحان 2018 یا اس سے قبل پری میڈیکل پارٹ ون اور ٹو یا پری انجنیئرنگ پارٹ ون اور ٹو گروپ کا امتحان پاس کیا ہو ، وہ طلباء جن کودیے گئے مضامین میں اگر دوبارہ امتحان دینے کی خواہشمند ہو تو وہ سالانہ امتحان 2019میں اپنی رجسٹریشن کراسکتے ہیں ۔فارم فیس 2000بغیر لیٹ فیس کے 28ستمبرتک جمع کراسکتے ہیں جبکہ 2500لیٹ فیس کے ساتھ فارم 15اکتوبر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں ۔