آج کا دین حق کی سربلندی اور ظلم وجبر کی پسپائی کا دن ہے۔ڈاکٹرطاہر رضابخاری

September 21, 2018

لاہور(نمائندہ جنگ) ڈاکٹر طاہرر ضابخاری ڈائریکٹر جنرل اوقاف پنجاب نے یوم عاشورہ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دین حق کی سربلندی اور ظلم وجبر کی پسپائی کا دن ہے ۔ اما م علی مقام کا سیرت وکردار انسانیت کے لیے مینار ہ نور ہے ۔آپ کی لازووال قربانیوں نے حقانیت کو ہمیشہ کے لیے تابندہ کردیا ، آپ کا اسو ہ،تعلیمات اور محبت اتحادِ اُمت کی بنیاد اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی وبین المسالک روداری کے لیے کلیدی حیثیت کی حامل ہیں ۔ انسانیت کی گردنیں امام علی مقام کی عالی فکر اور بلند ہمتی کے آگے ہمیشہ خم رہیں گی ۔