شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان کی لیڈی ڈاکٹر کیساتھ واقعہ کی انکوائری کی جائے،پی ایم اے

September 21, 2018

ملتان (سٹاف رپورٹر) پی ایم اے ملتان کا ہنگامی اجلاس پرو فیسر ڈاکٹر مسعود ہراج کی صدارت میں ہوا جس میں شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان میں لیڈی ڈاکٹر کے ساتھ ڈیوٹی کے دوران درجہ چہارم کے ملازم کی جانب سے ہراساں کرنے کے افسوسناک واقع کی شدید مذمت کی گئی ،پی ایم اےکی منظوری سے یہ مطالبات اعلیٰ حکام کو دیئے گئے کہ 24گھنٹوں میں غیر جانبدار انکوائری کر کے ملزم کی معطلی ،سخت سزا اور نا اہل انتظامی ذمہ داروں کیخلاف کارروائی جائے،چیف جسٹس سو مو ٹو ایکشن لیں،وزیر اعلی ٰپنجاب اور وزیر صحت ڈاکٹرز کی نمائندہ تنظیمو ں کی مشاورت سے ڈاکٹرز کے لئےسکیورٹی بل منظور کریں،نشتر انتظامیہ ہسپتال کی سکیورٹی کو ہنگامی بنیادوں پر بہتر کرے، مطالبات منظور نہ ہوئے تو آئوٹ ڈور ہڑ تال کے علاوہ احتجا ج کے تمام راستے کھلے ہیں،اجلاس میں ڈاکٹر رانا خا ور ، حاجرہ مسعود ،طارق وقار ،مر تضی بلوچ ، منظر علی ، شیخ خالق ،امجدباری ، ندیم اقبال ،ذوالقرنین حیدر ، حمیرا بشیر ،و دیگر ڈاکٹرز نے شرکت کی۔