حاجی کیمپ اڈہ سمیت دیگربس اڈوں میں گاڑیاں نایاب

September 21, 2018

پشاور(خبرنگار)حاجی کیمپ اڈہ سمیت دیگربس اڈوں میں گاڑیاں نایاب ہونے سے مسافروں کوشدیدمشکلات کاسامناہے۔پشاورکے مختلف بس اڈوں میں دیگرعلاقوں کوجانے والی گاڑیاں نایاب ہوگئیں جس کی وجہ سے مسافرجس میں بیمار،خواتین اورضعیف العمرافراد و بچوں کو گھنٹوں تک بس اڈوں میں خوارہوناپڑا۔دوسری جانب گاڑی مالکان نے بھی گاڑیوںکی کمی کابہانہ بناتے ہوئے اضافی سواریاں بٹھاناشروع کردیں جس کی وجہ سے مسافروں کوشدیدمشکلات کاسامناکرناپڑاتاہم اس تمام صورتحال کے باوجودمحکمہ ٹرانسپورٹ،ضلعی انتظامیہ اوردیگرحکام خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیاکہ وہ مسافروں کی مشکلات کے پیش نظرعیداوراس جیسی دیگرمخصوص مواقع پرٹرانسپورٹ اڈوں میں سرکاری اہلکاروں کی موجودگی کویقینی بنانے کےلئے اقدامات کریں تاکہ مسافروں کواس قسم کے پریشانی کاسامنانہ کرناپڑے۔