بلوچستان کی قومی شاہراہوں پر ٹریفک حادثات میں اضافہ ہوگیا

September 21, 2018

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان کی قومی شاہراہوں میں ٹریفک حادثات میں اضافہ،چند برسوں میں ہزاروں افراد حادثات کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے اورہزاروں زندگی بھر کے لئے اپاہجہوگئے ،ہائی ویز میں پٹرولنگ بڑھانے کی ضرورت،حادثات کی روک تھام کے لئے جدید آلات کا استعمال ناگزیر، سروے رپورٹ کے مطابق بلوچستان کی قومی شاہراہوں میں ٹریفک حادثات میں اضافہ ہوگیا ہے اورسب سےزیادہ ٹریفک حادثات کوئٹہ خضدار کراچی روٹ ،کوئٹہ سبی روٹ،کوئٹہ چمن ،تربت پنجگور گوادر روٹ اور کوئٹہ ژوب اسلام آباد روٹ میں ہوتے ہیں اور زیادہ تر حادثات اوور لوڈنگ دوران ڈرائیونگ ڈرائیور کی آنکھ لگ جانے،تیز رفتاری یا پھر دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال کے باعث رونما ہوتے ہیں ٹریفک امورکے ماہر نے بتا یا کہ حادثات سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر کا اختیار کرنا انتہائی ضروری ہے دوران ڈرائیو نگ اشاروں کا درست استعمال اور سیٹ بیلٹ کا استعمال انتہائی ضروری ہے گاڑی چلاتے وقت موبائل فون ہرگز استعمال نہ کیا جائےموٹرسائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ پہننا لازمی ہےجبکہ ہیوی ٹریفک چلانے والے ڈرائیورز کے لئےضروری ہے کہ وہ سفر سے قبل اور دوران سفر اپنی نیند پوری کریں کیونکہ ہائی ویز پر زیا دہ تر حادثات ڈرائیورز کی آنکھ لگ جانے کے باعث رونما ہوتے ہیںانہوں نے کہا کہ تیزی سے بڑھتے حادثات کی روک تھام کے لئے ہائی پولیس کی پٹرولنگ بڑھانے کے ساتھ ساتھ جدید آلات کا استعمال ناگزیر ہے۔