صادق شہید پارک کو شہریوں کیلئے کھولنے کا مطالبہ

September 21, 2018

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صادق شہید پارک طویل عرصے سے بند ‘ شہری تفریحی سہولیات سے محروم تفصیلات کے مطابق میکانگی روڈ پر واقع صادق شہید پبلک پارک طویل عرصے تک نشے کے عادی آفراد کی آماجگاہ بنا رہا جبکہ جنگلے جھولے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھےچار سال قبل اُس وقت کے ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن نے لاکھوں روپے کی لاگت سے دوبارہ پارک کی تزئین و آرائش کی لیکن تا حال پارک کو عام شہریوں کیلئے نہیں کھولا جا رہا اور داخلی گیٹس کو تالے لگائے ہوئے ہیں تفریح کی غرض سے آنیوالے لوگ جنگلے پھلانگ کر پارک میں داخل ہو رہے ہیں شہریو ں نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کوئٹہ میں پہلے ہی تفریحی مقامات نہ ہونے کے برابر ہیں اور گنتی کے جو چند پارک ہیں ان کی حالت بھی درست نہیں انہو ں نے کہا کہ اگر پارک اسی طرح بند رہا تو خدشہ ہے کہ جیسے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی قیمتی اراضی با اثر شخصیات کے قبضے میں چلی گئی تو یہ قیمتی اراضی بھی قبضہ مافیا کی نذر ہو سکتا ہے انہوں نے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے میئر سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر پارک کو شہریوں کیلئے کھولا جائے ۔