یوم عاشور عالم کفر کیخلاف یکجہتی کے طورپر منائینگے،رحیم کاکڑ

September 21, 2018

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)سابق میئر ناظم ممبر میٹروپولیٹن کارپوریشن سرور بازئی نسیم الرحمان سلیم قریشی میر وائس کاکڑ ایڈووکیٹ عمر فاروق کاکڑایڈووکیٹ غفا ر بادینی شریف کرد منظور سرپرہ چچا بشیر لیاقت درانی جاوید کلیم اللہ طارق برات خان اکبر یوسف اول خان کاکڑ نسیم عبداللہ نے مشترکہ بیان میںکہا ہے کہ یوم عاشور عالم اسلام عالم کفر کیخلاف یکجہتی کے طور سے منائینگے اور حضرت امام حسینؓ کی قربانی عالم اسلام کیلئے عملی نمونہ کے طورپر ثابت ہوچکی ہے آج عالم اسلام خصوصاََ عراق فلسطین افغانستان شام کشمیر میانمار کے مسلمانوںکو امریکہ اور عالم کفر بھارت نے تختہ مشک بنایا ہوا ہے مسلمان عالم میںحضرت امام حسینؓ کا یزید کیخلاف سر کا نذرانہ پیش کرنے کا نمونہ ہمارے سامنے ہے اب وقت ہے کہ ہم آپس میں بحیثیت ایک قوممذہبی نفرت نسلی لسانی نفرتوں کیخلاف یکجا ہوجائیں انہوںنے کہا کہ پاکستان دو قومی نظریئے کے تحت حاصل کیاگیا تھا اس راستہ پر چلتے ہوئے ہمیں ہر قسم کے لسانی نسلی مذہبی تفرقوں سے نکل کر ایک پاکستانی قوم کی حیثیت سے ملک خداداد پاکستان کو درپیش چیلنجوںکا مقابلہ کرنے اور ہمیںعدلیہ فوج اور موجودہ حکومت کی ملکی یکجہتی کی پالیسیوںکیلئے ملکی استحکام کیلئے بھرپورانداز میںکام کرنا ہوگا۔