کراچی، بلدیہ ٹاؤن میں موٹر سائیکلیں ٹکرا گئیں، 2افراد جاں بحق

September 22, 2018

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں2موٹرسائیکلیں ٹکرانے سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حب ریور روڈ پر بلدیہ ٹاؤن میں تیز رفتار دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار2افراد شدید زخمی ہو گئے، جنہیں اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ دونوں راستے میں دم توڑ گئے۔

جاں بحق افراد میں سے ایک کی شناخت عدنان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دوسرے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی۔

جاں بحق دونوں افراد کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔