کشمیر کمیٹی کے چیئرمین کیلئے موزوں شخصیت کا انتخاب کیا جائے، چوہدری محمد خان

September 23, 2018

آلڈرشاٹ (پ ر ) سابق ممبر کشمیر کونسل چوہدری محمد خان نے پاکستان کی نئی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کی پارلیمنٹ کشمیر کمیٹی کا چیئرمین کسی ایسی شخصیت کو لگائے جسے مسئلہ کشمیر سے مکمل آگاہی ہو اور وہ اس مسئلہ کو بین الاقوامی سطح پر موثر طریقے سے اجاگر کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ عہدہ انتہائی حساس اور سنجیدہ نوعیت کا ہے، پچھلی حکومت نے جس شخص کو کشمیر کمیٹی کا چئیرمین بنایا انہوں کوئی کام نہیں کیا اور پورے پانچ سال وقت ضائع کیا، مسئلہ کشمیر انتہائی توجہ کا متقاضی ہے۔