بیڈ منٹن، سندھ کی جونیئر ٹیموں کے ٹرائلز

September 23, 2018

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قومی جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ کیلئے سندھ کی بوائز اینڈ گرلز ٹیموں کے انتخاب کیلئے دو روزہ ٹرائلز پیر 24 ستمبر کو پاکستان اسپورٹس بورڈ کراچی سینٹر میں ہوں گے، سندھ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے سیکریٹری افتخار حسین نے چار رکنی سلیکشن کمیٹی قائم کردی ہے چار رکنی کمیٹی میں فرناز اقبال، انیس الرحمان، اویس اور ڈاکٹر سید محمد صائد شامل ہیں جو انڈر 14 ، انڈر 16 اور انڈر 18 کے کھلاڑیوں کا انتخاب کرینگے۔