نوازشریف سیاسی ملاقاتیں نہیں کررہے،مریم اورنگزیب

September 23, 2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل)مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ میڈیا کے بعض حصوں میں پارٹی قائد نوازشریف کی سیاسی ملاقاتوں سے متعلق آنے والی اطلاعات حقائق پر مبنی نہیں۔میڈیا کو جاری بیان میں مریم اورنگزیب نے نوازشریف کی سیاسی ملاقاتوں کے حوالے سے خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی قائد اپنی اہلیہ کے انتقال کے باعث کسی سے نہیں مل رہے۔