کر ینہ، رنبیر کپور کے ساتھ کام کرنے کی خواہش مند

September 23, 2018

کر ینہ کپور نے رنبیر کپور کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کرینہ کپو رنے اپنے حا لیہ انٹرویو میں اپنے کزن اور اداکاررنبیر کپور کے ساتھ کام کرنے کی خوہش ظاہر کی ہے۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ ہماری کیمسٹری نا قا بل یقین ہےکیو نکہ میںانہیں بہت اچھی طرح جا نتی ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ رنبیر اس وقت بھارت کے بہترین اداکاروں میں سے ایک ہیں۔

واضح رہے کہ کرینہ کپور بالی ووڈ فلم نگری میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد اب ریڈیو پر اپنی آواز کا جادو جگائیں گی اورہدایت کار کرن جوہر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ریڈیو پروگرام کی میزبانی بھی کریں گی انہوں نے اپنے شو کیلئے ریکارڈنگ بھی شروع کردی ہے۔

پروگرام رواں برس دسمبر سے ریڈیو پر نشر کیا جائے گا جس کے لیے کرینہ کپور خان بے حد پر جوش ہیں۔