تنزانیہ میں کشتی ڈوبنے سے اموات کی تعداد 207ہوگئی

September 23, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

افریقہ کے ملک تنزانیہ کی وکٹوریا جھیل میں کشتی ڈوبنے کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 207ہو گئی ہے۔

تنزانیہ کے وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق جمعرات کی سہ پہر وکٹوریہ نامی جھیل میں ڈوبنے والی کشتی پر 300 کے لگ بھگ مسافر سوار تھے جن میں سے 40 افراد کو بچا لیا گیا ہے جبکہ مزید لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ حادثہ گنجائش سے زیادہ مسافروں کی موجودگی کے سبب پیش آیا۔ تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق کشتی پر گنجائش سے زیادہ مسافر سوار ہونے کے ساتھ ساتھ تجارتی سامان بھی موجود تھا۔

کشتی جھیل میں واقع سب سے بڑے جزیرے اوکیروی کی بندرگاہ سے محض 50 میٹر دوری پر ڈوبی۔ اوکیروی کا جزیرہ تنزانیہ کی ملکیت ہے۔