انتخابات میں جیتی ہوئی بازی کو ہار میں بدلا گیا، امیر حیدر ہوتی

September 23, 2018

عوامی نیشنل پارٹی کےرہنما امیر حیدر ہوتی نے کہاہے کہ انتخابات میں ہماری جیتی ہوئی بازی کو ہار میں بدل دیا گیااور اگر الیکشن شفاف ہوتا تو نتائج مختلف ہوتے۔

مردان خاص میں کارنر میٹنگ سے خطاب میں کرتے ہوئے اےاین پی رہنما کا کہنا تھا کہ اسفندیار ولی،مولانا فضل الرحمان، سراج الحق اور آفتاب شیرپاوکوجنات نے ہرایا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف کارروائی ایک شخص کے لئے میدان کھلا چھوڑنےکےلئےکی گئی تھی،سزا معطلی کے فیصلے سے سب کچھ ثابت ہوگیاہے۔

امیر حیدر خان ہوتی نے مزید کہاکہ نواز شریف کا بیمار بیوی کو چھوڑ کر آنا جرات مندانہ فیصلہ تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کے واپس آنےسے پنجاب میں پی ٹی آئی کو مطلوبہ نشستیں ملنا مشکل ہوگیا تھاتاہم پی ٹی آئی کو حکومت دینےکے لئےکسر کے پی کےسے پوری کرلی گئی۔